ہمارے بارے میں

کچھ ’سکول لائف ‘کے بارے میں
اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہفت روزہ’’ سکول لائف‘‘ تعلیمی دنیا میں ہونیوالی سرگرمیوں کی بروقت اشاعت کے حوالے سے اپنی ایک منفرد پہچان رکھتا ہے۔
ویکلی ’’سکول لائف‘‘پاکستان بھر میں تعلیمی دنیا ،میں ہونے والی نت نئی تبدیلیوں،تحقیق ،تعلیمی اداروں میں ہونے والی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کی اشاعت کے حوالے سے پاکستان کا واحد تعلیمی نیوز پیپر ہے جو گذشتہ بائیس برس سے تعلیمی خدمت میں مصروف عمل ہے جس کے ہزاروں ممبرز کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلا ہونے کے ساتھ پاکستان کے تمام شہروں کے تعلیمی اداروں کے علاوہ پاکستان میں قائم تمام ممالک کی ایمبیسی میں بھی بھیجا جاتا ہے ،علاوہ ازیں تعلیم، ہیلتھ، بچوں اور خواتین کے حقوق کے لئے میدان میں سرگرم سرکاری و غیر سرکاری تنظیمیں بشمول یونیسف جیسے بین الاقوامی شہرت کے حامل اداروں میں ہونے والی تعلیمی سرگرمیوں کو بھی احاطہ میں لاتا ہے ۔ ہر بچے، والدین ،استاد ،طالبعلم اور سکول کی ضرورت ہونے کے ساتھ دنیا بھر میں ہونے والی جدید ریسرچ بھی اپنے قارئین تک پہنچاتا ہے۔
جس میں جدید ریسرچ پر مبنی آرٹیکلز ،بچوں کی کہانیاں، ٹیچرز گائڈ پر مبنی مضامین، بچوں اور والدین کے لئے راہنمائی کے لئے جدید بین الاقوامی ریسرچ پر رپورٹس ،ہیلتھ ،ماحول اور تعلیم سے جڑئے دیگر مسائل کے ساتھ تعلیمی اداروں میں ہونے والی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کی رپورٹس۔
سکول لائف کے منفرد سلسلے
’’سٹوڈنٹ آف دی ویک‘‘ ٹیچرز آف دی ویک‘‘ سکول آف دی ویک‘‘ جیسے سلسے اس کی ایک پہچان ہیں جبکہ ’’میری سکول لائف میں‘‘ کامیاب اور نامور شخصیات کے انٹرویوز بھی آپ کو سکول لائف کے صفحات میں نظر آئیں گے۔
سکول لائف کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں میں منشیات سے پاک پاکستان ، ٹریفک قوانین سے آگاہی، خواتین، بچوں اور کے حقوق ٹیچرز ٹرینگ کے لئے سیمینار اور ورکشاپس کے ساتھ موٹیویشنل لیکچرز کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔
یہ ادارہ عنقریب اپنا تعلیمی ویب چینل لانچ کرنے بھی جارہا ہے۔
آئیے تعلیم کے فروغ اور اس میں حائل مشکلات کو حل کرنے میں ہمارئے مدد گار بنیں۔
آپ کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہے آپ اپنی سوچ اور تحریر کے زریعے ہمارے ساتھی بن سکتے ہیں۔
آپ کا سکول ہے اس میں ہونے والی سرگرمیوں کی رپورٹ کی بر وقت اشاعت کے لئے رابطہ کیجیے۔۔
آپ اپنے تعلیمی ادارئے کی پروموشن چاہتے ہیں سکول لائف کے صفحات حاضر ہیں۔۔
تعلیمی اداروں کی راہ میں حائل مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے آپ اپنی تجاویز متعلقہ اداروں تک پہنچانے کے لئے آج ہی قلم اٹھائے اور لکھئے ۔
بچوں میں صحت مند سرگرمیوں اور ذہنی آزامئش کے مقابلوں کو فروغ دینے کے لئے اپنے سکول میں’’ ینگ رائٹر کلب‘‘ کے قیام کے لئے رابطہ کریں اور سالانہ خریدار بنیں تاکہ ہم اپنے اس مشن کو جاری رکھ سکیں۔
مذید تفصیلات کے لئے:
weeklyschoollife@gmail.com
phone:0347-4232851