امتحان کے حتمی نتائج کا اعلان؛ 210 امیدوار منتخب,CSS
اسلام آ باد , وفاقی پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان 2023 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ۔؛210امیدوار وفاقی سروس کیلئے منتخب، کامیاب امیدواروں میں 126 مرد /84 خواتین شامل ،ٹاپر عادل ریاض سمیت 46کی کا میابی میڈیکل کلیرنس سے مشروط کامیابی کی شرح 2.96 فیصد ،تحر یری امتحان میں 13008 امیدواروں نے حصہ لیا، صرف 401 پاس کرسکے ،ایف پی ایس سی کےجاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق کامیاب امیدواروں کی شرح 2.96 فیصد ہے۔سی ایس ایس کےتحر یری امتحان میں 13008 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں صرف401 امیدوار تحریری امتحان پاس کر سکے جن میں سے وایوا اور فائنل میڈیکل کے بعد حتمی طور پر 386 امیدوار کامیاب قرار پائے ۔ان میں234مرد اور 152خواتین تھیں۔
150