ذاتی دفاع کورس کلاسزکی اختتامی تقریب کاانعقاد
ذاتی دفاع کورس پاکستان کراٹے آرگنائزیشن کے تعاون سے چیئرمین عطا حسین بٹ کی زیر نگرانی منعقدکیاگیا۔
لاہور ،لاہور پریس کلب میں معز ز ممبران اور انکی فیملیز خاص طور پر بچے اور بچیوں کیلئے حالات حاضرہ کے پیش نظر ذاتی دفاع کے 5 روزہ کورس کی کلاسز کا اہتمام کیاگیا۔ ذاتی دفاع کورس پاکستان کراٹے آرگنائزیشن کے تعاون سے چیئرمین عطا حسین بٹ کی زیر نگرانی منعقدکیاگیا۔ذاتی دفاع کورس کی کلاسزمیںارکان پریس کلب اور ان کے اہلخانہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ذاتی دفاع کورس کلاسزکی اختتامی تقریب فیض احمد فیض آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ لاہور پریس کلب کے قائم مقام صدر ذوالفقار علی مہتو، سیکرٹری زاہد عابد، ممبرگورننگ باڈی محمداحمد رضا، حسن تیمورجکھڑ اورحسنین چوہدری نے ذاتی دفاع کورس کلاسزمیں حصہ لینے والے بچے اور بچیوںمیں انعامات تقسیم کئے اور پانچ روزہ ذاتی دفاع کورس کی کلاسزکے انعقاد پرممبرگورننگ باڈی محمد احمدرضا کی کاوش کو سراہا۔
265