591

تمام حکومتی ایس وپیز پر عمل درامد کیا جائے گا پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کا مشرکہ اعلامیہ

تمام حکومتی ایس وپیز پر عمل درامد کیا جائے گا پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کا مشرکہ اعلامیہ
نمائندہ تنظیموں نے وزیر اعظم ،وزرا اعلی، گورنرز، چیف جسٹس آف پاکسان اور آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ انہیں یکم جون سے سکول کھونے کی اجازت دی جائے، کاشف مرزا

لاہور، نجی سکولوں کی پاکستان بھر سے نمائندہ تنظیوں نے ایک مشترکہ اجلاس منعقدہ لاہور میں وزیر اعظم ،وزرا اعلی، گورنرز، چیف جسٹس آف پاکسان اور آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ انہیں یکم جون سے سکول کھونے کی اجازت دی جائے، ملک بھر کے تمام نجی ادارئے اس ضمن میں حکومتی ایس او پیز پر عملدرامد کرنے کے پابند ہوں گے ۔نجی تعلیمی اداروں کے مرکزی نمائندوں ،میاں شبیر ،خالد ملک، حنیف انجم،صادق صدیقی ،مذمل صدیقی ،شاہد نور،عمران یوسف،وسیم عابد،نے مرزا کاشف کی زیر قیادت اپنے ایک مشترکہ بیان میں حکومت سے کہا کہ ملک بھر کے دولاکھ سے زائد سکولوں اور ان کے ساتھ بیس لاکھ کے قریب سٹاف بہت بری معاشی حالت کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ کروڑوں بچوں کا تعلیمی مستقبل داو پر لگا ہوا ہے۔ اگر حکومت نے جلد کوئی مثبت لائحہ عمل ترتیب دے کر انہیں سکول کھولنے کی اجازت نہ دی تو ایک بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔کاشف مرزا نے اس بات پر زور دیتے ہوے کہا کہ تمام سکولوں کی انتظامیہ انتہائی ذمہ دار لوگ ہیں اور وہ بچوں کو اپنا بچہ سمجھتے ہیں اور ان کا خیال رکھنا اپنا فرض سمجھتے ہیں اس لئے حکومتی ایس او پیز(قوا ئد وضوابط) کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سکول کھول سکتے ہیں جبکہ دنیا بھر کے کئی ممالک میں بھی سکول کھل چکے ہیں۔کاشف مرزا نے حکومت سے تعلیم دشمن وزیر تعلیم پنجاب کو بھی ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ وزیر حکومت اور لاکھوں سکولوں کے درمیاں غلط فہمیاں پیدا کرنے کا باعث بن رہا ہے اگر اسے نہ ہٹایا گیا تو مذید غلط فہمیاں پیدا ہونے کا اندیشہ ہے جس سے ملکی بچوں کی تعلیم کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔