667

سکول لائف فاونڈیشن اور ہفت روزہ سکول لائف کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ ”ماحولیاتی آلودگی اور اس کا حل“

سکول لائف فاونڈیشن اور ہفت روزہ سکول لائف کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ ”ماحولیاتی آلودگی اور اس کا حل“
جس میں لاہور کے 30 سکولز کے 41 بچوں نے حصہ لیا، جبکہ والدین ٹیچر ، سیاسی ،سماجی،اور سرکاری افسران نے شرکت کی
بلاول رضوی فرسٹ پوزیشن، اقصی عرش سیکنڈ پوزیشن،سید فاخر تھرڈ پوزیشن،محمد سعد فورتھ پوزیشن اور ِمرہا عبداللہ نے پانچویں پوزیشن حاصل کی



بلاول رضوی حشمت میموریل سکول شاہدرہ فرسٹ پوزیشن، عرش اقراءایجوکیشن سنٹر گلبرگ سیکنڈ پوزیشن،سید فاخر سینٹ انتھنی ہائی سکول لارنس روڈ لاہور تھرڈ پوزیشن،محمد سعد یونیک گروپ آف انسٹیٹیوشنز غالب مارکیٹ کمپس فورتھ پوزیشن اور ِمرہا عبداللہ آئیڈیل گرائمر سکول نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔


لاہور( اپنے رپورٹر سے) پاکستان میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے بارے شعور اجاگر کرنے کے لئے”سکول لائف فاونڈیشن اور ہفت روزہ سکول لائف“ کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ ”ماحولیاتی آلودگی اور اس کا حل“ کا انعقاد ای لائبریری قدافی اسٹڈیم میں کیا گیا جس کا مقصد سکولز کے بچوں کے اندر اس بات کا شعور اجاگر کرنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی ہمارے لئے کتنی نقصان دہ ہے اور ہم اس سے کیسے بچ سکتے ہیں۔ تقریری مقابلے میں لاہور کے 30 سکولز ، یونیک گروپ کے مختلف کیمپسز ،تھینٹ ہال گروپ کے مختلف کیمپسز ، سینٹ انتھنی ، اقرا ءایجوکیشن ، حشمت میموریل آئیڈیل کرینسٹ، بیکن ہاوس وغیرہ کے 41 بچوں رانیہ فاطمہ، عبدلرافع،آغا ریحان،وانیا حق،احمد رضا،وجیع الحسن، ایو عرفان، شیما اشفاق،کائنات شہزاد،صوبیہ رانی،فضہ زینب،شیخ محمد فہد،محمد سعد،ابوبکر،ولید عمر،محمد حسن گیلانی،ہشام الرحمن ،معاذعرفان،ردا فاطمہ،بلاول رضوی،محمد بلال، مقدس جمشید، عبدل صبور، نایاب،عضا رضوان،اقصی عرش،ہادی امجد،اور سمیع اسماعیل کے علاوہ بھی بچوں نے حصہ لیا، ایک ننھی بچی آمنہ نے بھی بہترین پرفامنس پیش کی۔تقریب کا باقائدہ آغاز رب کریم کے با برکت نام سے کیا گیا ۔

تقریب میں والدین ٹیچر ، سیاسی ،سماجی،اور سرکاری افسران نے شرکت کی، مہمانان خصوصی میں،ملک احسان ڈی ای او سیکنڈری، بشیر زاہد گورائیہ ایڈشنل سیکرٹری لٹریسی اینڈ این ایف بی ای ڈیپارٹمنٹ پنجاب، شاہد امبروز مغل پرنسپل سینٹ انتھنی ہائی سکول، حنیف انجم چیئر مین تھینٹ ہال گروپ آف سکولز، پروفیسر وسیم انور چوہدری ڈائریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، مس ریحانہ کوثر لائبریرین یواس یونیورسٹی،ڈاکٹر عائشہ سرور کنسلٹنٹ ماہر نفسیات، عمران یوسف ڈائریکٹر تھینٹ ہال پاکستان منٹ کیمپس، چوہدری منور انجم ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی و چئیر مین (ایس ایل ایف) معروف شاعر و ادیب آفتاب جاوید، آصف بلال ایل آر سی مہناج یونیورسٹی، سلیم احمد ڈائریکٹر عظیم گروپ آف پبلیکیشن و دیگر نے اپنے خطاب میں اس بہترین پروگرام کے انعقاد پر ادارے کی تعریف کی اور ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔ جیوری کے فرائض، ملک کررار حسین جھکٹر ماہر تعلیم، اورنگ زیب ملک ممتاز کالمسٹ، اینکر براڈ کاسٹر، سابق لائبرین، نائب صدر روٹری کلب لاہور اور سردار پرشانت سنگھ کنٹرولر ایگزامینشن پنجاب یونیورسٹی نے ادا کئے، جبکہ نظامت کے فرائض معروف ٹرینر ماہر تعلیم ایکسپرٹ مائنڈ سائنسز ڈاکٹر راشد محمود، اور زینت انوار نے ادا کئے۔ پروگرام کے منتظم ضمیر آفاقی نے پروگرام کے آخر میں معزز مہمانوں کا اور ای لائبریری کے منتظمین اور سٹاف کے بہترین تعاون کا شکریہ ادا کیا۔


تقریب میں والدین ٹیچر اور بچوں کی اچھی خاسی تعداد موجود تھی جبکہ مقابلے میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات نے موضوع کی مناسبت سے بہترین پرفامنس کا مظاہرہ کیا، سکول لائف کی جانب سے تمام معزز مہمانوں کو یادگاری شلیڈز ،پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو ٹرافی جبکہ حصہ لینے والے تمام طلباءتعریفی سرٹیفکیٹ اور کتابیں دی گئی تاکہ بچے کتب بینی کی عادت اپنائیں، سکول لائف طالبعلموں کے اندر ملکی مسائل کے شعور کو جاگر کرنے کے حوالے سے اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ سکول لائف کی جانب سے تقریری مقابلوں، ڈراموں ، ٹبیلوز وغیرہ میں حصہ لینے والے سکولز، طلبا و طالبات سکول لائف کے سوشل میڈیا پیج لائیک کریں اور ویب سائٹ کا وزٹ کرتے رہیں۔