289

جے سی سکاٹش جونیر اوپن سکوائش چیمپین شپ THE JC LINDSAY SCOTTISH JUNIOR OPEN) پاکستان سے 14 کھلاڑی حصہ لیں گے

جے سی سکاٹش جونیر اوپن سکوائش چیمپین شپ THE JC LINDSAY SCOTTISH JUNIOR OPEN) پاکستان سے 14 کھلاڑی حصہ لیں گے


لاہور، ایڈنبرگ (Edinburgh)سٹی میں جے سی سکاٹش جونیر اوپن سکوائش چیمپین شپ(THE JC LINDSAY SCOTTISH JUNIOR OPEN) 2023 جمعرات 28 سے ہفتہ 30 دسمبر میں منعقد ہونے جارہی ہے۔ پنجاب سکوائش ایسوسی ایشن کے وی پی ایڈمن محمد منصور کی قیادت میں پنجاب سکوائش ایسوسی ایشن سے 14 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔


لاہور، پنجاب سکوائش ایسوسی ایشن کے وی پی ایڈمن محمد منصور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا بھر میں سکوائش میں ابھی بھی پاکستان نمایاں پوزیشن پر ہے،جے سی سکاٹش جونیر اوپن سکوائش چیمپین شپ میں حصہ لینے والے ہمارے کھلاڑی بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہم یہ چیمپن شپ جیت کر واپس آئیں گے اور سکوئاش کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔جے سی سکاٹش جونیر اوپن سکوائش چیمپین شپ میں حصہ لینے والے ابراہیم احمد،محمد مصطفی خان، محمد معاذ، جوشو طارق،ورون آصف، محمد ارسلان شارق،کامران خان،شہریار اکرم،فاحر سلیم قریشی،سیف عرفان احسن، سخی اللہ خان ترین، حمزہ طارق سعادت،ابو بکر رانا، محمد احمد کامران، ٹیم مینجر عمر زمان خان، اور کوچ اویس امین کے ساتھ اپنی جیت کے لئے پر عزم ہیں۔
جبکہ اس موقع پروویڈینشل گروپ کے چیئر مین طارق سعادت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکوائش میں ہم عالمی چیمپین رہ چکے ہیں اور ایک وقت تھا پاکستان صف اول میں شمار ہوتا تھا انہوں نے چیمپین شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں سے کہا کہ آپ سب پاکستان کی امید ہیں آپ نے یہ چیمپین شپ جیت کر پاکستان آنا ہے۔