262

پنجاب ،تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں ختم ،سکول 10 جنوری سے کھلیں گے۔

پنجاب ،تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں ختم ،سکول 10 جنوری سے کھلیں گے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سردی کی شدید لہر کے باعث سکول کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلہ جاری کر دیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹویٹ میں لکھا 10 سے 22 جنوری تک سکول ساڑھے 9 بجے لگیں گے۔ شدید سردی کے باعث بچوں کو گرم لباس پہننے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر بھی موجود تھے۔وزیر اعلی پنجاب نے بچوں کو شدید سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑے اور جیکٹ پہننے کی بھی نصیحت کی۔