300

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نہم و دہم سالانہ امتحانات 2024 کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نہم و دہم سالانہ امتحانات 2024 کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

لاہور، یکم مارچ سے میٹرک کے پیپز شروع ہونگے،پہلا پیپر سوکس اور تاریخ پاکستان کا ہوگا،2 مارچ کو پنچابی ،4 کو انگریزی اور 5 کو عربی کا پیپر لیا جائے گا۔ 6 مارچ کو کیمسٹری ،جنرل سائنس اور 7 مارچ کو ایلمنٹس آف ہوم اکنامکس کا پیپر ہوگا،8 کو فزکس ،اسلامیات اور 9 مارچ کو اسلامیات لازمی جبکہ 18 مارچ کو میٹرک کا آخری پیپر اردو لازمی کا لیا جائے گا۔نہم کے پیپرز19 مارچ کو شروع ہونگے،پہلا پیپر اکنامکس اور تاریخ پاکستان کا ہوگا۔20 مارچ کو انگریزی اور21 کو عربی کا پیپر ہوگا۔نہم جماعت کا آخری پیپر 4اپریل کو مطالعہ پاکستان کا لیا جائے گا۔مذکورہ ڈیٹ شیٹ کا فیصلہ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔پی بی سی سی کے تمام ممبران نے ڈیٹ شیٹ کی منظوری کیلئے دستخط بھی کردیئے ہیں۔