370

گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سمن آباد لاہور کا پچیسواں کانووکیشن

گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سمن آباد لاہور کا پچیسواں کانووکیشن
کانووکیشن میں بی ایس کے سیشن 2018-2022 کی کل 648 طالبات کو ڈگریاں دی گئیں جبکہ 16 طالبات کو رول آف آنرز سے نوازا گیا

لاہور،گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سمن آباد لاہور میں پچیسویں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا- پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شاہین کرامت علی کی زیر نگرانی وائس پرنسپل مسز صائمہ میر، انچارج کانووکیشن پروفیسر ڈاکٹر سمیرا مختار ،پروفیسر نائلہ جان اور کنٹرولر امتحانات مسز بشریٰ پروین نے نہایت عمدہ طریقے سے تمام انتظامات کیے.کانووکیشن میں بی ایس کے سیشن 2018-2022 کی کل 648 طالبات کو ڈگریاں دی گئیں جبکہ 16 طالبات کو رول آف آنرز سے نوازا گیا.کانووکیشن آرٹس اور سائنس دو سیشنز پر مشتمل تھا. آرٹس کے مضامین میں 328 طالبات جبکہ سائنسز میں 320 طالبات نے ڈگریاں وصول کیں۔
پہلے سیشن کے مہمان خصوصی ڈی پی آئی کالجز پروفیسر ڈاکٹر انصر اظہر نے تقریب کی صدارت کی اور مہمان اعزاز پروفیسر ڈاکٹرحلیمہ آفریدی صاحبہ نے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شاہین کرامت علی صاحبہ ،مہمان پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ بھٹہ صاحبہ اور پروفیسر ڈاکٹر صائمہ شریف صاحبہ کے ہمراہ اسٹیج کو رونق بخشی.نظامت کے فرائض شعبہ انگریزی کی ڈاکٹر عائشہ صدیقہ صاحبہ اور فاطمہ ساجد صاحبہ نے ادا کیے.دوسرے سیشن میں مہمان خصوصی وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز صاحبہ تھیں جبکہ مہمان اعزاز کنٹرولر امتحانات لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی لاہور مسز ہما سعید تھیں.دیگر مہمانوں میں پرنسپل گلبرگ کالج پروفیسر ڈاکٹر نگہت ناہید ظفر صاحبہ اور مس فوزیہ کرامت صاحبہ شامل تھیں -پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شاہین کرامت علی نے سپاس نامے میں کالج کی شاندار روایات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ67 سال قبل محدود وسائل کے ساتھ شروع ہونے والا یہ ادارہ آج لاہور کے تعلیمی اداروں میں نمایاں مقام رکھتا ہے.6 ہزار سے زائد طالبات کی ذہنی، فکری، علمی، جسمانی اور اخلاقی تربیت کے لیے 200 سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ اور انتہائی قابل اساتذہ ہمہ تن مصروف عمل ہیں. اس ادارے میں 19 مضامین میں بی ایس آنرز کروایا جا رہا ہے. جن میں آرٹس کے 15 اور سائنس کے 4 شعبہ جات شامل ہیں جبکہ سیکنڈ شفٹ میں کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس، بزنس مینجمنٹ، نفسیات، پنجابی اور اسلامیات کے علاوہ بی ایڈ کی پروفیشنل ڈگری کا آغاز ہو چکا ہے. اس ادارے کے 32 اساتذہ پی.ایچ. ڈی جبکہ 90 اساتذہ ایم فل کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں.اس سال چار اساتذہ مس شازیہ سعید ،مس عائشہ خان، مس صائمہ شریف اور مس عائشہ صدیقہ نے اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں۔

پروفیسر ڈاکٹر شاہین کرامت علی نے سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی. انھوں نے پرنسپل تعینات ہونے کے بعد کالج کو اپ گریڈ کیا ۔کالج کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے ساتھ پانی اور بجلی کے مسائل کو حل کروایا، کالج کے نظم و ضبط اور صفائی پر خصوصی توجہ دی.واٹر فلٹر پلانٹ لگوایا، شجرکاری کی مہم میں بھرپور حصہ لیا،متعدد بار ڈینگی سپرے کروایا، کالج بسوں کی حالت کو بہتر کیا. کالج کو جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے آڈیٹوریم میں پروجیکٹر کی سہولت فراہم کی۔. اس کے بعد طالبات کو ڈگریاں، سرٹیفکیٹس، رول آف آنرز اور گولڈ میڈلز دیے گئے۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شاہین کرامت علی نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر تمام ساتھیوں بالخصوص انچارج کانووکیشن پروفیسر ڈاکٹر سمیرا مختار ،پروفیسر نائلہ جان، وائس پرنسپل مسز صائمہ میر اور کنٹرولر امتحانات مسز بشریٰ پروین کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ میں طالبات کے لیے دعا گو ہوں کہ اپنی عملی اور پیشہ ورانہ زندگی میں بھرپور کامیابیاں سمیٹتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کریں ۔ڈین آف سائنس مسز فوزیہ وحید صاحبہ ،ڈین آف آرٹس مسز صدف منیر صاحبہ ،پروفیسر ڈاکٹر رفعت نقوی صاحبہ ،پروفیسر ڈاکٹر صائمہ شریف صاحبہ ،پروفیسر ڈاکٹر سمیرا مختار صاحبہ ،ڈاکٹر شازیہ عرفان مسز نادیہ بلال ، مسز رضوانہ حسیب ، ڈاکٹر یسرا، مسز نادیہ ندیم ، ڈاکٹر عائشہ صدیقہ، مسز فاطمہ ساجد، مسز سعدیہ مجید اور دیگر کالج اساتذہ، نان ٹیچنگ سٹاف ،کلریکل سٹاف اور کلاس فور کے عملے کو عمدہ کارکردگی کی بنا پر شیلڈز دی گئیں۔اس کے بعد پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شاہین کرامت علی نے مہمان خصوصی ڈی پی آئی کالجز جناب سید انصر اظہر،مہمان اعزاز پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ بھٹہ صاحبہ اور کالج کی سابقہ پرنسپل مہمان پروفیسر ڈاکٹر حلیمہ آفریدی کو اعزازی شیلڈز سے نوازا جبکہ ڈی پی آئی کالجز جناب سید انصر اظہر نے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شاہین کرامت علی کو شیلڈ پیش کی۔ڈی پی آئی کالجز جناب سید انصر اظہر نے اپنے خطاب میں طالبات کو مبارک باد دی اور کہا کہ ہم نے اپنا فریضہ ادا کیا اب اس ملک و قوم اور اداروں کو آپ سے توقعات وابستہ ہیں. آپ جس شعبے میں جائیں ایمانداری، خلوص نیت اور جذبہ حب الوطنی سے فرائض ادا کریں-