113

لاہور بورڈ کو انٹر امتحانات میں بھی نگران عملے کی قلت کا سامنا

تعلیمی بورڈ لاہور کو انٹر امتحانات میں بھی نگران عملے کی قلت کا سامنا،سینکڑوں اساتذہ قواعدو ضوابط سخت ہونے کے باعث ڈیوٹی کرنے پر آمادہ نہیں۔

لاہور،تفصیلات کے مطابق سینکڑوں اساتذہ قواعدوضوابط سخت ہونے سے ڈیوٹی کرنے پر رضا مند نہیں ،جبکہ خواتین اساتذہ کی دو ردراز تعیناتیاں ہونے پر ڈیوٹی دینے سے انکاری ہیں۔اساتذہ کی جانب سے ڈیوٹی معاوضہ بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سےفراہم کردہ فہرست میں سے بے شمار اساتذہ ڈیوٹی کرنے کو تیار نہیں ، انٹرامتحان کیلئے پانچ ہزار سے زائد نگران عملے کی ضرورت ہے.انٹرامتحانات کا آغاز 19 اپریل سے ہونا ہے۔امتحان میں ایک لاکھ پچانوے ہزار امیدوار شرکت کریں گے۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے تمام نگران عملے کی ڈیوٹیاں بھی لگادی گئی ہیں۔ امتحانات کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، ڈیوٹی سے انکار پر متعلقہ عملہ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔