154

تعلیمی ایمرجنسی نافذ اب کوئی بچہ سکول سے باہر نہیں رہے گا، 2 کروڑ 60 لاکھ بچے سکول داخل کرائیں گے، وزیراعظم

تعلیمی ایمرجنسی نافذ اب کوئی بچہ سکول سے باہر نہیں رہے گا، 2 کروڑ 60 لاکھ بچے سکول داخل کرائیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان اور سکول سے باہر 2 کروڑ 60 لاکھ بچوں کے سکولوں میں اندراج کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی شعبہ کی خود نگرانی کرونگا، صوبائی وزرائے اعلیٰ سے بھی ملوں گا،یکسو ہو کر چلیں تو پاکستان ہر شعبے میں نام پیدا کریگا، تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، تعلیم کے شعبہ کی خود نگرانی کروں گا، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ سے بھی ملوں گا،ہم یکسو ہو کر چلیں تو پاکستان ہر شعبے میں اپنا نام پیدا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بابائے قوم کا بھی فرمان ہے کہ تعلیم ہمارے لئے زندگی اور موت کا معاملہ ہے، کسی بھی قوم کی ترقی تعلیم سے جڑی ہوئی ہے، بچوں میں غذائی کمی ایک بڑا چیلنج ہے جس پر قابو پانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم نے کہا کہ سکول سے باہر بچوں کو تعلیم کی فراہمی کا چیلنج مشکل لیکن ناممکن نہیں، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرتعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 2کروڑ 60 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، اتنی بڑی تعداد میں بچوں کو سکول سے باہر ہونا تشویش کی بات ہے۔