559

”ہم مشعل راہ فاونڈیشن “ایکپسو سنٹر میں بنے آئسولیشن سنٹر میں کھانا فراہم کرئے گی


”ہم مشعل راہ فاونڈیشن “ایکپسو سنٹر میں بنے آئسولیشن سنٹر میں کھانا فراہم کرئے گی
لاہور، گورنمٹ پنجاب کی جانب سے لاک ڈان کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال ، بے روزگاروں تک راشن اور کھانا پہنچانے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت فعال این جی اوز کے زریعے مستحقین تک پہنچنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اخوت سے ڈاکٹر امجد ثاقب کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں لاہور میں کام کرنے والی این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی اور طے پایا کہ ایسی فعال این جی اوز جو انسانی خدمت کے کاموں میں مصروف ہیں ان کے زریعے مستحقین تک پہنچا جائے اس موقع پر ہم مشعل راہ فانڈیشن جو اپنی مدد آپ کے تحت مشکل کی اس گھڑی میں مستحق خاندانوں تک راشن پہنچا رہی ہے کو یہ زمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ ہفتے کے تین دن ایکپسو سنٹر میں بنے آئسولیشن سنٹر میں کھانا فراہم کرئے گی اس کے ساتھ ہی اپنے حلقے کے عوام میں راشن تقسیم کرنے کا فریضہ بھی سر انجام دے گی اس موقع پر ہم مشعل راہ فانڈیشن کی چئیر پرسن آمنہ آفتاب نے مسرت کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ حکومتی عہدے داروں نے بھی ہم پر اعتماد کرتے ہوئے ہمیں اپنے ساتھ کام کرنے کے منتخب کیا ہے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس کام کے لئے ایک ایپ بنائی جارہی ہے جس کے زرئعے لوگوں تک پہنچا جائے گا اور اس سارئے کام کی نگرانی ڈاکٹر امجد ثاقب خود کریں گے اور نے کا شانہ بشانہ بلال بٹالوی،اریج فاروق او محسن‌خان کام کریں گے۔

کیٹاگری میں : Health