629

مشکل کی گھڑی میں” ہم مشعل راہ فاونڈ یشن“ کی جانب سے خدمت خلق کی عظیم مثال

مشکل کی گھڑی میں” ہم مشعل راہ فاونڈ یشن“ کی جانب سے خدمت خلق کی عظیم مثال
یہ ادارہ اب تک اپنی اس کمپین ”بھوک کے خلاف جنگ“ میں دو سو سے زائد راشن بیگ تقسیم کر چکا ہے


ہم مشعل راہ فاونڈیشن سپیشل بچوں کی فلاح و بہود کا ادارہ ہے ۔ملک بھر میں اس وقت کرونا وائرس کی صورت حال پر قابو پانے کے لئے لاک ڈاون چل رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کا انتہائی غریب ترین طبقہ ، دیہاڑی دار اور غریب افراد انتہائی مشکل میں ہیں۔ان کی مدد کرنے کے حوالے سے ہم مشعل راہ فاونڈیش کی جانب سے مشکل کی اس گھڑی میں کوششیں سامنے آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہم مشعل راہ فاونڈیشن غریب نادار اور مزدرووں کی مدد کے حوالے سے سبقت لے جانے والے ادارئے کو طور پر سامنے آیا ہے۔ اس ادارے کی چیئر پرسن آمنہ آفتاب نے ”سکول لائف“ کو بتایا کہ ہمارا ادارہ گزشتہ چار پانچ روز سے اس مشن میں دن رات مصروف عمل ہے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے ساتھ اس مشن میں اس ادارئے کے صدر بلال بٹالوی، ڈائریکٹر ایریج فاروقی،عائشہ ریاض احمد، عذرہ احمد، رابقہ رضا،ا ور محسن علی شامل ہیں ۔اس ادارئے نے اب تک اپنی اس کمپین ”بھوک کے خلاف جنگ“ میں دو سو سے زائد راشن بیگ تقسیم کئے ہیں اور ہر روز اس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، آمنہ آفتاب نے اپیل کی ہے کہ مخیر اور صاحب ثروت افراد آگے بڑھیں اور ان کے اس مشن ”بھوک خلاف جنگ‘ میں ان کا ساتھ دیں


Zakat & Charity are accepted. You can donate through cash or through bank transfer.Jazz Cash #0304-4027700. +92-343-49999079+92-345-4545-090 Bank details: Hum Mashal-e-Rah Solutions Metropolitan BankIBAN: PK72MPBL0431027140105666