587

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ہم ”مشعل راہ فاونڈیشن“ کی کاشوں کو سراہتے ہوئے تعرفی اسناد پیش کی

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ہم ”مشعل راہ فاونڈیشن“ کی کاشوں کو سراہتے ہوئے تعرفی اسناد پیش کی


گورنر پنجاب چوہدری سرور اور بیگم پروین سرور نے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کی خالصاً انسانی بنیادوں پر خدمت کے حوالے سے” ہم مشعل راہ فاونڈیشن“ کی کاشوں کو سراہتے ہوئے انہیں کراج تحسین پیش کیا اس موقع پر گورنر پنجاب نے ”ہم مشعل راہ فاونڈیشن“ کی چئیر پرسن آمنہ آفتاب کو تعریفی اسناد بھی پیش کی جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب اور ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی بھی موجود تھے۔ ہم مشعل راہ فاونڈیشن نے بڑئے ہی قلیل عرصے میں انسانی خدمت کو کاموں کے حوالے سے اپنا نام بنایا ہے جس کی تعریف و توصیف حکومتی ا علیٰ ایوانوں سے بھی کی جارہی ہے۔ یاد رہے یہ ادارہ معذور بچوں کی تعلیم و تربیت اور انہیں معاشرے میں جائز مقام دلوانے کے حوالے سے معروف ہے، جبکہ آجکل کرونا کی وجہ سے عوامی مشکلات کے پیش نظر راشن کی تقسیم کا کام بھی کر رہا ہے اس ادرئے کے صدر بلال بٹالوی،ڈائریکٹرز اریج فاروق، محسن علی، عائشہ ریاظ اور حنا اعظم کی دن رات کی محنت اور مخلصانہ کاشوں کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں خاندانوں میں راشن تقسیم کر چکا ہے ۔